لکھنؤ،14/ جون (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن سروسز سلیکشن بورڈ نے معاون ثانوی اسکولوں میں بیچلر آف ٹرینڈ گریجویٹ (ٹی جی ٹی) 2016 سائنس اور انگریزی مضمون کے لئے انٹرویو ایک بار پھر ملتوی کردیا۔ یہ انٹرویو اگلے 15 دن کے لئے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
یو پی ایس سی بی کے ڈپٹی سکریٹری نیول کشور نے نوٹس جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ ریلز کے مطابق 15 دن بعد لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے مریضوں کا جائزہ لینے کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔ 12 جون کو اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن سروس سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے، نقل و حمل اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ موجودہ وقت میں جو صورتحال ہے اس کی وجہ سے ٹی جی ٹی 2016 سائنس اور انگریزی مضمون کا انٹرویو دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکتا۔